رچرڈ ڈاکنز
مترجم اور ایڈیٹر: لسان انڈیا
عملِ اِرتقاء کو سمجھنے کے لئے اَندھا گھڑی ساز ایک بُنیادی مسودہ ہے۔ اَٹھاروِیں صدی کے عالِمِ دِین وِلیم پیلِی نے نظریہِ تخلِیق کے لئے یہ مشہُورِ زمانہ اِستعارہ اِیجاد کیا تھا: اندھا گھڑی ساز۔ اِس نام کی کِتاب میں رِچرڈ ڈاکِنزاِس اِستعارے کا ایک نفِیس جواب تراشتے ہیں اور یہ دِکھانے کی کوشِش کرتے ہیں کہ ڈاروِن کا قُدرتی اِنتخاب کا عمل بے خبر اور خُود کار ہے۔ اگر قُدرتی اِنتخاب قُدرت میں گھری ساز کا کِردار ادا کرتا بھی ہے تو وہ ایک اندھے گھڑی ساز سے زیادہ نہیں ــ جو پیش بِینی اور مقصدیت سے محرُوم ہے۔