بے نقاب: کیسے مغربی آزاد خیال پرست انتہا پسند اسلام کو تقویت بخشتے ہی
یاسمین محمد
.
ڈاؤن لوڈ کیجئے
خدا کیوں؟
اینڈی تھامسن
“یہ کتاب مذہبی عقائد کے اجزاء اور ان کے محرکات و وجوہات کی بالکل اسی طرح تفتیش کرتی ہے جس طرح کوئی سائنس داں فلکیاتی اجسام کی نقل و حرکت یا وقت کے ساتھ زندگی کے ارتقاء کی تحقیقات کرتا ہے۔ نفسیات، کوگنیٹیو نیورو سائنس اور متعلقہ شعبوں سے لاجواب ثبوت فراہم کرتے ہوئے، یہ کتاب بآسانی قابل رسائی اور غیر معمولی طور پر قائل کرنے والا موقف پیش کرتی ہے کہ خدا(خداؤں) کو انسان نے بنایا ہے، نہ کہ اس کے برعکس انسان ان کی مخلوق ہے۔”
ڈاؤن لوڈ کیجئے
میرا نام اسٹار ڈسٹ ہے
بیلی ہیریس
ڈاؤن لوڈ کیجئے
اسٹارڈسٹ نظام شمسی کی تلاش میں
بیلی ہیریس
ڈاؤن لوڈ کیجئے
اسٹارڈسٹ عجائباتِ زمین کی تلاش میں
بیلی ہیریس
ڈاؤن لوڈ کیجئے
ايل انسانیت پسند
ایلے ہیرس
ڈاؤن لوڈ کیجئے
چار شہ سوار ایک مکالمہ جس نے الحادی انقلاب برپا کردیا
رچرڈ ڈاکنز
2007 میں کرسٹوفر ہچنز، رچرڈ ڈاکنز، سیم ہیرس اور ڈینیئل ڈینیٹ نے الحادِ نو کے تعلق سے ایک یادگار مذاکرہ فلمایا جسے لوگوں نے خوب پسند کیا اور وہ ویڈیو وائرل ہو گئی۔ اب پہلی مرتبہ اس مذاکرے کے متن کو پرنٹ کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے، جس میں تین اصل شرکاء کے نئے مضامین اور اسٹیفن فرائی کے قلم سے مقدمہ شامل ہیں۔
ڈاؤن لوڈ کیجئے
خدا کی مافوق ا لفطرت افزا ئش ایکابتدائیکتابچ
رچرڈ ڈاکنز
کیا ہمیں خدا پر یقین کرنا چاہیے؟ کیا ہمیں کائنات کے وجود کی وضاحت کے لیے خدا کی ضرورت ہے؟ کیا ہمیں نیک ہونے کے لئے خدا کی ضرورت ہے؟ بارہویں باب میں جو کہ اُن اہم ترین سوالوں کے جواب پر مبنی ہے جن سے نسل انسانی کا سامنا ہوتا ہے، ڈاکنز سائنس، فلسفہ اور تقابل مذاہب کا استعمال کرتے ہوئے تمام مذہبی نظاموں کی منافقتوں کی تفتیش کرتے ہیں اور سبھی عمر کے قارئین کو یہ سمجھاتے ہیں کہ کس طرح کسی خالق کے بغیر زندگی وجود میں آئی، نظریہ ارتقاء کا طریقہ کار کیا ہے اور ہماری دنیا کا آغاز کیسے ہوا۔
ڈاؤن لوڈ کیجئے
اندھا گھڑی ساز
رچرڈ ڈاکنز
مترجم اور ایڈیٹر: لسان انڈیا
عملِ اِرتقاء کو سمجھنے کے لئے اَندھا گھڑی ساز ایک بُنیادی مسودہ ہے۔ اَٹھاروِیں صدی کے عالِمِ دِین وِلیم پیلِی نے نظریہِ تخلِیق کے لئے یہ مشہُورِ زمانہ اِستعارہ اِیجاد کیا تھا: اندھا گھڑی ساز۔ اِس نام کی کِتاب میں رِچرڈ ڈاکِنزاِس اِستعارے کا ایک نفِیس جواب تراشتے ہیں اور یہ دِکھانے کی کوشِش کرتے ہیں کہ ڈاروِن کا قُدرتی اِنتخاب کا عمل بے خبر اور خُود کار ہے۔ اگر قُدرتی اِنتخاب قُدرت میں گھری ساز کا کِردار ادا کرتا بھی ہے تو وہ ایک اندھے گھڑی ساز سے زیادہ نہیں ــ جو پیش بِینی اور مقصدیت سے محرُوم ہے۔
ڈاؤن لوڈ کیجئے
قِیقت کا جادُو
رچرڈ ڈاکنز
مترجم اور ایڈیٹر: لسان انڈیا
ذہِین تخیلاتی تجربات اور حیران کُن حقائق سے بھر پُور یہ کِتاب حقِیقت کا جادُو قُدرتی مُظاہِر کی ایک حیران کُن حد تک وسِیع قطار کی وضاحت کرتی ہے: کائنات کِتنی پُرانی ہے؟ برِ اعظم کِسی آڑے کٹے مُعمے کے غیر مُنسلِک حِصے کیوں لگتے ہیں؟ سُونامی کیوں آتے ہیںَ؟ اِتنی وسِیع اقسام کے پودے اور جانور کیوں ہیں؟ پہلا آدمی کون تھا، یا پہلی عورت کون تھی؟ قُدرت کی کرشمہ سازی کی جادُوئی اور دیو مالائی وضاحتوں سے شرُوع کر کے ڈاکِنز ہر باب کے آخِر میں اُن کے پسِ پردہ کار فرما سائنسی حقائق کو بے نقاب کرتے ہیں۔
ڈاؤن لوڈ کیجئے
روئے زمین کا عظیم ترین تماشہ
رچرڈ ڈاکنز
مترجم اور ایڈیٹر: لسان انڈیا
ہمارے سکُولوں میں “ذہِین ترتِیب” کی تعلِیم دی جارہی ہے؛ مُعلِموں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ نظریہِ اِرتقاء کے در پردہ “تنازعہ کی تعلِیم” بھی دیں۔ اصل میں کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ ڈاکِنز شواہِد کی دبِیز تِہوں کو چھانتے ہیں ـــ قُدرتی اِنتخاب کے زِندہ نمُونوں سے لے کر حِجریہ کے ریکارڈ تک؛ اُن قُدرتی گھڑیوں سے لے کر جواِرتقاء کے وسِیع ادوار کا شُمار کرتی ہیں، ترّقی کی منازِل سے گُزرتے ہوئے جنین تک؛ سطح زمِین کی عماریات سے لیکر سالماتی جینیات تک ـــ اور اِس زاوئے کے حق میں ناقابِلِ شکست مُقدّمہ پیش کرتے ہیں کہ “ہم اپنے آپ کو حیات کے پھلتے پھُولتے درخت کی ایک نازُک ٹہنی پر بیٹھا پاتے ہیں، اور یہ کوئی حادثہ نہیں، بلکہ با ترتِیب اِنتخاب کے زریعئے ہونے والے اِرتقاء کا براہِ راست نتِیجہ ہے”۔
ڈاؤن لوڈ کیجئے
فریبِ خُدائی
رچرڈ ڈاکنز
ظرافت اور تفصِیل کے ساتھ، ڈاکِنز خُدا کا اُس کی ہر شکل میں مُعائنہ کرتے ہیں، جِنسیت کے خبط میں گِرفتار ظالِم سے لے کر روشن خیال مُفّکرِین کے پسندِیدہ قدرے بے ضرر (لیکن اُتنے ہی بے تُکے) آسمانی گھڑی ساز تک۔ وہ مذہبی دلائل کی احشا براری کرتے اور ایک حتمی ہستی کی حتمی غیر اَغلیت کا مُظاہِرہ کرتے ہیں۔ وہ دِکھاتے ہیں کہ مذہب کیسے جنگ کو دعوت دیتا ہے، تعصُب کو بڑھاوا دیتا ہے، اور بچّوں کے ساتھ بد سلُوکی کی راہ ہموار کرتا ہے؛ اور تارِیخی اور دورِ حاضِر کے ثبُوت و شواہِد سے اپنے دلائل کی پُشتہ بندی کرتے ہیں۔ فریبِ خُدائی اِس بات کے بارے میں ایک اہم مُقدِمہ تعمِیر کرتی ہے کہ خُدا پر یقِین نہ صِرف غلط ہے بلکہ شدِید حد تک مُضِرِ صحت بھی ہے۔ وہ فرد اور مُعاشرے کے لئے دہریت کے فوائد کے بارے میں نِشاط آور بصِیرت بھی فراہم کرتی ہے، جِس میں کائنات کے مُعجزات کی مذہب سے سے کہیں زیادہ شفّاف اور سچّی قدر دانی بھی شامِل ہے۔.
ڈاؤن لوڈ کیجئے
عدن سے پھوٹتا دریا
رچرڈ ڈاکنز
ہم تہہ در تہہ پھیلنے والے جِس “بم” کو حیات کہتے ہیں، وہ کیسے پھُوٹا؟ اور وہ دُنیا میں، یا یُوں کہئے کائنات میں، کِس سِمت گامزن ہے؟ اپنی مخصُوص حِسِ طرافت اور پیچیدہ مُعاملات کی وضاحت کرنے کی قابلیت کو برُوِ کار لاتے ہوئے (نیُو یارک ٹائمز نے اُن کے اندازِ تحرِیر کے بارے میں کہا کہ “یہ اُس طرح کا سائنسی اندازِ تحرِیر ہے جو قاری کو اپنے تئیں دانِشمند سمجھنے کا حوصلہ دیتا ہے”)، رِچرڈ ڈاکِنز اِس قدِیم راز سے نبرد آزما ہوتے ہیں۔